Homeخبریںکراچی سے تربت آنے والا نوجوان مبینہ طور پر راستے سے لاپتہ،...

کراچی سے تربت آنے والا نوجوان مبینہ طور پر راستے سے لاپتہ، اہلخانہ کی بازیابی کی اپیل

کراچی(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق اوورسیز کالونی تربت سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے پسنی کراس کے قریب مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے جس پر اہلخانہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق ندیم ولد سید محمد اپنے ایک دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کراچی سے تربت آرہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام تقریباً پانچ بجے پسنی کراس کے قریب ایک سفید رنگ کی گاڑی نے مبینہ طور پر ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے وہ گر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اس کے بعد گاڑی میں سوار افراد ندیم کو اپنے ساتھ لے گئے جبکہ ان کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔ اہلخانہ نے ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ندیم کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز