مستونگ( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مستونگ کے علاقے کردگاپ میں گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عصر کے وقت فورسز کے ایک کیمپ سے سرداری شار، کردگاپ کے علاقے کی جانب شدید گولہ باری کی گئی۔ گولے آبادی کے قریب گرنے کے باعث ایک شخص، غلام جان سمالاڑی، زد میں آکر موقع پر شہید ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے غلام جان سمالاڑی پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور تھے۔
دوسری جانب آج صبح سویرے مستونگ کے علاقوں کھڈ کوچہ اور کنڈ عومرانی میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے آبادی پر اندھا دھند فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب عام شہری اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔ خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، پورا علاقہ لرزہ طاری ہوگیا۔


