تربت(ھمگام نیوز) شہرک سے تعلق رکھنے والے واپڈا کے امور میں معاونت کرنے والے معروف مقامی کارکن کمالان ولد دلمراد گزشتہ شب کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کمال خان شہرک سے سامی تک کے علاقوں میں بجلی کے بلوں اور دیگر متعلقہ امور میں واپڈا کے ساتھ تعاون اور خدمات انجام دیتے تھے جس کے باعث وہ علاقے میں اچھی شہرت رکھتے تھے۔
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی جبےکہ اہل علاقہ اور سماجی حلقوں نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
تاہم کرنٹ لگنے کے واقعے کی وجوہات اور ذمہ داری کے تعین کے حوالے سے متعلقہ حکام کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔


