تربت(ھمگام نیوز ) تربت کے علاقے نوکہن کلاتک کے قریب ڈبک سے برآمد ہونے والی نامعلوم لاش کی شناخت حماد ولد ماسٹر نزیر کے نام سے ہو گئی ہے۔ مقتول کا تعلق نودز سے تھا جبکہ وہ حالیہ عرصے میں کلاتک میں مقیم تھا۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی لاش پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔
ابتدائی طور پر لاش کی شناخت نہیں ہو سکی تھی، تاہم بعد ازاں ورثاء اور مقامی افراد نے شناخت کی تصدیق کر دی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی مکمل کی جبکہ واقعے کے محرکات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔


