Homeخبریںکوئٹہ میں شوہر نے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی...

کوئٹہ میں شوہر نے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

کوئٹہ ( ھمگام نیوز) کوئٹہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

 پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ کوئٹہ کی وحدت کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا، جہاں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 4 بچوں کی جان لے لی۔

واقعے کے بعد ملزم نے بھی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئیں، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز