Homeخبریںپنجگور میں فائرنگ، حکومتی حمایت گروہ کا رکن ہلاک، دو زخمی

پنجگور میں فائرنگ، حکومتی حمایت گروہ کا رکن ہلاک، دو زخمی

پنجگور(ھمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے سوردو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں حاتم نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ حلیم اور میروز شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والا حاتم اور زخمی ہونے والے حلیم اور میروز مبینہ طور پر ایک مقامی ڈیتھ اسکواڈ سے وابستہ تھے۔

تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ماضی ڈیتھ اسکواڈ سے وابسطہ لوگوں بلوچ مسلح تنظیمیں نشانہ بناتی

رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز