تل ابیب (ھمگام نیوز) لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے آج ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے بیس قصبوں اور دیہاتوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی بمباری کی ہے، جس سے قبل ان پرامن علاقوں کو زبردستی خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
جنوبی لبنان پر قابض اسرائیل کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویخائی ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے بیس دیہاتوں اور قصبوں کے باسیوں کو ایک ‘فوری وارننگ’ جاری کرتے ہوئے انہیں اپنے گھر بار چھوڑ کر سرحد سے تقریبا 40 کلومیٹر دور واقع الزہرانی کے شمالی علاقے کی طرف نکل جانے کا حکم دیا۔
صیہونی ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ حزب اللہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور قابض اسرائیلی فوج اس کے خلاف پوری قوت سے کارروائی کر رہی ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گذشتہ رات ضلع النبطیہ کے قصبے دیر الزہرانی پر تین ہولناک فضائی حملے کیے۔
سرکاری ایجنسی نے اس دردناک حقیقت کی طرف بھی اشارہ کیا کہ قابض اسرائیل کی ظالم افواج نے علی الصبح بنت جبیل شہر میں معصوم شہریوں کے مکانات اور سرکاری اداروں کو بارود سے اڑا دیا، جبکہ اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی شدید توپ خانے کی گولہ باری کا بھی انکشاف کیا جس نے ضلع صور کے قصبے صریفہ کو نشانہ بنایا۔
یہ تمام تر کارروائیاں جنوبی لبنان کے بیس قصبوں اور دیہاتوں کے رہائشیوں کو اسرائیل کی طرف سے ملنے والی فوری دھمکی کے عین وقت پر ہوئی ہیں، جہاں غاصب اسرائیلی فوج نے نہتے شہریوں کو ہجرت پر مجبور کرتے ہوئے دیر الزہرانی، النمیریہ، الشرقیہ، الدویر، حاروف، حبوش، کفر جوز اور زبدین (النبطیہ)، النبطیہ التحتا، النبطیہ الفوقا، کفر رمان، المحمودیہ، سجد (جزین)، ریحان، عرمتی، کفر حونہ، ملیخ، اللویزہ (جزین)، جرجوع اور عربصالیم جیسے قصبوں اور دیہاتوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کیا۔
جنوبی لبنان کے وسیع علاقوں پر اسرائیل کے یہ ہولناک فضائی حملے گذشتہ سولہ اپریل سنہ 2026ء کو جنگ بندی کے پہلے اعلان کے بعد سے اور پھر اس میں دو مرتبہ توسیع کیے جانے کے باوجود مسلسل اور بلا روک ٹوک جاری ہیں، جو اسرائیل کے جارحانہ عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایک ہفتہ قبل امریکہ کی سرپرستی میں لبنان اور اسرائیل کے مابین ہونے والے مذاکرات کے چوتھے دور کے اختتام کے بعد لبنان، امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا گیا تھا کہ اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کے لیے مت
فق ہو گئے ہیں۔















