Homeخبریںلاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز...

لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6194ویں روز بھی جاری رہا۔

شال(ھمگام نیوز) وی بی ایم پی نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا فوری خاتمہ کیا جائے اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ طویل عرصے سے اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں، لہٰذا ریاستی ادارے اس انسانی مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

وی بی ایم پی نے عوام، سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کریں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز