شال(ھمگام نیوز) بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ
بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ٹوبو کے مقام پر گیس کے دو نئے تعمیر شدہ کنوؤں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا اور جبکہ ایک اور کاروائی میں تنظیم کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں تیل و گیس تلاش کرنے والے والی کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے سروے ٹیم پر خودکار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کے دو اہلکار موقع پر ہلک ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی آر اے واضح کرتی ہے کہ بلوچ سرزمین پر بزورِ طاقت بلوچ وسائل کی لوٹ مار کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔
پاکستانی فوج گزشتہ کئی برسوں سے اس کوشش میں ہے کہ مختلف کمپنیوں کے ذریعے ڈیرہ بگٹی کی سرزمین میں دفن قومی وسائل، بشمول تیل و گیس، کو لوٹ کر اپنی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دے، اور اس سلسلے میں پچھلے سولہ برسوں میں کئی فوجی آپریشن کیے گئے اور ہزاروں مقامی نہتے بلوچوں کو شہید کیا گیا اور جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ لاکھوں لوگوں کو اپنے گھروں اور اپنی ہی سرزمین سے جبراً بے دخل کیا گیا، اور ریاستی افواج نے اپنی پوری قوت استعمال کی، مگر بلوچ قوم نے ہمیشہ اپنی سرزمین کا دفاع اپنے خون سے کیا ہے اور بے حساب قربانیاں دی ہیں۔
اور انہی قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کی بدولت ہمیشہ ریاست کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ کسی بھی صورت بلوچ سرزمین پر بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے خلاف وسائل کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے، اور ریاستی افواج کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بلوچ سرزمین کے وسائل کے دفاع کے لیے مزاحمت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، اور ریاستی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جا
ئے گا۔


