Homeخبریںشال چوروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک بھائی جانبحق دوسرا زخمی ...

شال چوروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک بھائی جانبحق دوسرا زخمی ، عوام سراپا احتجاج شاہراہ بلاک کردیا

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال گائی خان چوک پر مبینہ چوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی سمالانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے قادر بخش سمالانی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ان کے بھائی حاجی شاہ بخش سمالانی زخمی ہوگئے، جس کے بعد متاثرہ خاندان نے گائی خان چوک پر سڑک بند کرکے احتجاج کیا ، اور سیف سٹی کیمروں کی موجودگی کے باوجود امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھاتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات، ملزمان کی فوری گرفتاری اور زخمی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے کہاکہ کیونکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اور شہر میں امن و امان کا قیام ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز