ہینوور، جرمنی ( ہمگام نیوز ) بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) جرمنی چیپٹر کے ہینوور یونٹ کے انتخابات منعقد ہوئے، جس میں راشد شکاری کو یونٹ سیکریٹری اور وحید بلوچ کو ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب کیا گیا۔
باہمی مشاورت سے ندیم بلوچ اور سمیع بلوچ کو فیسوں کی جمع آوری یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور تنظیم کے اہداف کے حصول کے لیے اپنے عزمِ نو کا اعادہ کیا۔
اجلاس کی صدارت حنیف بلوچ نے کی، جبکہ بی این ایم جرمنی چیپٹر کے فنانس سیکریٹری عبداللہ بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
یونٹ باڈی کے مذکورہ اجلاس میں کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
رپورٹ اور یونٹ کی مجموعی سرگرمیوں کے تناظر میں حنیف بلوچ نے یونٹ کی سطح پر مستقل سیاسی سرگرمیوں اور اسٹڈی سرکلز کے انعقاد پر زور دیا۔
نشست کے دوران بلوچستان کی قومی جدوجہد، بدلتے حالات کے تناظر میں بی این ایم کے کردار اور اہم تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔














