Oplus_16908288

مشہد (ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق، 22 اپریل 2026 کی صبح سویرے ایران کے شہر مشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی، جسے منشیات سے متعلق الزامات کے تحت سزائے موت سنائی گئی تھی۔

پھانسی پانے والے قیدی کی شناخت عبدالغفار شہنوازی، عمر 38 سال، ولد سلیم، شادی شدہ اور ایک بچے کے والد کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کا تعلق تربت جام کے علاقے حسین آباد سے بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عبدالغفار کو 2023 میں مشہد میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں مشہد کی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی۔ پھانسی سے قبل انہیں تنہائی کی کوٹھری میں منتقل کیا گیا، تاہم جیل حکام نے اہلِ خانہ کو آخری ملاقات کا موقع دیے بغیر ہی سزا پر عمل درآمد کر دیا۔

واضح رہے کہ قیدی کو خفیہ طور پر پھانسی دینے کے بعد گزشتہ روز 19 جون 2026 کو اس اطلاع میڈیا تک پہنچ گئی ہے ۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ایران بھر میں انٹرنیٹ کی بندش ہو سکتی ہے یا اس مزکورہ شخص پر ریاستی دباؤ کا نتیجہ ہے کہ دو مہینے گزرنے کے بعد پھانسی کی اطلاع تاخیر سے آئی

ہے ۔