پسنی (ھمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پسنی کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح پسنی کی مین شاہراہ پر علم خان سروس کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار فقیر محمد ولد سراحمد، سکنہ کلانچی بازار پسنی، موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
حادثے کے بعد نعش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاءکے حوالے کر دیا اور پولیس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


