تربت (ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تربت کے نواحی علاقے ڈنک میں پولیس کے ایگل اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ایگل اسکواڈ معمول کی گشت پر مامور تھا کہ گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن اور ملزمان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔


