Homeخبریںبلوچستان کی نوجوان قیادت کو عمر قید کی سزائیں ریاستی دہشت گردی...

بلوچستان کی نوجوان قیادت کو عمر قید کی سزائیں ریاستی دہشت گردی ہے – ترجمان بی این ایم

شال(ھمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ترجمان نے بی وائی سی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ بلوچ اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( بی ایس او ) کے چیئرمین اور ایم فل اسکالر بالاچ قادر کو عمر قید کی سزا سنانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک دہشت گرد ریاست ہے، جو اپنی ریاستی طاقت اور اداروں کو بلوچستان میں خوف و دہشت پھیلانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

بلوچستان کی نوجوان قیادت کو عمر قید کی سزا دے کر مزاحمتی سیاست کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ، صبغت اللہ اور بالاچ قادر پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے بلوچ قوم کے خلاف ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ انھیں سزا دی گئی ہے تاکہ بلوچ قومی کارکنان کو خوفزدہ کیا جاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ قوم ‘فیس لیس’ عدالتوں اور پاکستان کے آئین و قوانین پر مکمل عدم اطمینان کا اظہار کرتی ہے۔ یہ سزا محض چند شخصیات یا بلوچ قوم کی مستقبل کی قیادت کے خلاف نہیں، بلکہ پوری بلوچ قوم کے خلاف ریاست کا فیصلہ ہے، جس کے خلاف ہر سطح پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں؛ پاکستان کی یہ عدالتی دہشت گردی بلوچ قومی تحریک اور مزاحمتی سیاست کا راستہ نہیں روک سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز