کوئٹہ(ھمگام نیوز ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی قائم مقام صدر ایڈووکیٹ ساجد ترین نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے کل اعلان کردہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی بھرپور حمایت کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ نام نہاد عدالتوں اور انصاف کے نام پر بلوچستان کی بیٹی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور شاہ جی بلوچ کے ساتھ کس طرح ناانصافی کی گئی اور انہیں ایسے جرائم کی سزا دی گئی جو انہوں نے کیے ہی نہیں تھے۔
ایڈووکیٹ ساجد ترین نے کہا کہ اس سرزمین پر جو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرتا ہے، اسے مجرموں کی طرح سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، ظلم اور ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور بی وائی سی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کریں۔
انہوں نے تمام سیاسی کارکنوں، تاجروں اور عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال میں بھرپور شرکت کرکے اپنی سرزمین اور اپنے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
#ReleaseBYCLeaders


