Homeخبریںبلوچ رہنماؤں کے ساتھ عدالتی ناانصافی کے خلاف بلوچ طلبہ بھرپور آواز...

بلوچ رہنماؤں کے ساتھ عدالتی ناانصافی کے خلاف بلوچ طلبہ بھرپور آواز اٹھائیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل

شال(ھمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور شاہ جی سبغت اللہ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنانا ناانصافی کی تاریخ کے سیاہ ابواب میں سے ایک ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی وائی سی قیادت کے خلاف عدالتی کارروائی نے بلوچ قومی مزاحمت کو ایک نئی جہت دی ہے، ریاست اس کارروائی کے ذریعے دنیا کو یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ بلوچ مجرم ہیں، لیکن بلوچ قوم اس کے برعکس انہیں اپنے قومی رہنما مانتی ہے۔

ترجمان نے کہا اس کا ثبوت گوادر، دالبندین، کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہری و دیہی علاقوں میں منعقد ہونے والے قومی اجتماعات اور مظاہروں سے ملتا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں بلوچ قومی مزاحمت ناقابلِ شکست ہے۔

انہوں نے کہا ماضی قریب و بعید اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ریاستی ہتھکنڈوں نے پُرامن قومی مزاحمت کو کمزور کرنے کے بجائے اسے مزید تقویت دی ہے، اس نوعیت کے اقدامات قوموں کی قوتِ ارادی کو مزید مضبوط اور پُرامن بناتے ہیں اور ریاست کی گمراہ کن پالیسیوں کو ناکام بنا دیتے ہیں۔

حالیہ مزاحمت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بلوچ رہنماؤں نے نہ صرف خطے کی دیگر قوموں بلکہ دنیا کو بھی یہ باور کرایا ہے کہ بلوچ قوم مظلوم ہے، اور تمام تر رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایک تحریک برپا کی ہے۔

آخر میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد نے اس غیر شفاف عدالتی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جبر کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں تاکہ قانون اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنای

ا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز