Homeخبریںبی ایل اے قلات میں ناکہ بندی اور مستونگ میں لیویز تھانہ...

بی ایل اے قلات میں ناکہ بندی اور مستونگ میں لیویز تھانہ کو نزر آتش کرنے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد بلوچ

شال(ھمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ

بلوچ لبریشن آرمی کے دستوں نے 18جون کو قلات میں دو مقامات مرجان اور گراڑی مھلبی ہوٹل کے قریب ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی اور چیکنگ کا نظام نافذ کردیا ۔ اس کے علاؤہ بی ایل اے فورسز نے مستونگ میں کردگاپ کے مقام پربھی 20 جنوری کو ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ مہم جاری رکھی۔ کردگاپ میں لیویز تھانے کو اپنی مکمل تحویل میں لیکر اسے نشر آتش کردیا جبکہ وہاں ڈیوٹی پر معمور لیویز کے اہلکاروں کو مقامی بلوچ ہونے اور براہ راست کسی بلوچ تحریک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کی بنا پر رہا کردیا گیاہے۔ ان تمام مزکورہ علاقوں میں ناکہ بندیوں کی زمہ داری ہم اپنی تنظیم کی طرف سے قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بلوچستان بھر میں جاری عسکری اور دفاعی کاروائیوں کا بنیادی مقصد بلوچ عوام کی تحفظ، قابض فوج کو بلوچستان کی سرزمین سے بیدخل کرنے پر مجبور کرنا، بلوچ قومی وسائل کی قابض فوج اور ان کے اداروں کی طرف سے چوری، لوٹ مار کی مکمل تدارک، دشمن کی خفیہ اداروں اور ان کی افواج کی نقل و حمل کو محدود کرنا اور ان کے تزویراتی اثاثوں پر کاری ضربیں لگانا شامل ہے۔ اس وزن کے تحت بی ایل اے کے سرمچار اپنی عوام کی طاقت اورناقابل شکست فوجی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے تیزی سے پیش قدمی کررہی ہیں۔

قابض دشمن فوج اور بلوچ ساحل و وسائل کی لوٹ مار میں ملوث اداروں کے خلاف اور بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک ہماری جنگ شدت کے ساتھ جاری رہیگ

ی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز