اسلام آباد ( ہمگام نیوز)افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ واحدی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ان کے لاپتہ ہونے کی تصدیق افغانستان کے سفارتخانے کے حکام کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بھی کی ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ واحدی اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 میں رانا مارکیٹ کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔فضل اللہ واحدی کے خاندان کا کہنا ہے چہل قدمی کے دوران نامعلوم افراد دو گاڑیوں میں آئے اور انھیں اپنے ساتھ لے گئے۔ان خاندان کے مطابق وہ اسلام آباد میں چند دیگر رشتے داروں کے ہمراہ برطانوی ویزے کے حصول کے لیے آئے تھے۔اسلام آباد میں افغان سفارتخانے فضل اللہ واحدی کی گمشدگی افغانستان کے سیاسی منظر نامی میں فضل اللہ واحدی کو ایک بااثر اور اہم شخصیت تصور کیا جاتا ہے۔تاحال کسی فرد یا تنظیم نے ان کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔خیال رہے کہ نومبر 2013 میں اسلام آباد کے مضافات میں ہی حقانی نیٹ ورک کے ایک اہم رہنما نصیرالدین حقانی کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔کی تصدیق کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔


