کوئٹہ (ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ
بلوچ سرمچاروں نے 6 جولائی کی شام پانچ بجے کے وقت قلات ٹول پلازہ کے مقام پر ناکہ بندی کرکے سنیپ چیکنگ کا نظام نافذ کردیا ۔ اس دوران تمام گاڑیوں کی چیکنگ اور مسافروں کے شناختی دستاویزات کی جانب پڑتال کی گئی۔
اس کے علاؤہ منگچر کراس کے مقام پر بھی ہماری تنظیم کے سرمچاروں نے شاہرہ پر سنیپ چیکنگ اور ناکہ لگا کر گاڑیوں کی تلاشی لی۔ دونوں مقامات پر ناکہ بندیوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی سنیپ چیکنگ اور ناکوں کی افادیت، مقاصد بیان کردیے ہیں جس میں دشمن کی نقل و حمل پر کھڑی نظر رکھنا، قابض فوج کے اہلکاروں و ان کے ایجنٹس کو حراست میں لیکر کیفر کردار تک پہنچانا ، بلوچ وسائل و معدنیات کی لوٹ کھسوٹ کو روکنا شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہوں پر ہماری موجودگی سے عوام میں اطمینان بڑھی ہے اور ان کا تعاون قابل تعریف ہے۔ بی ایل اے اپنی عہد کو دہراتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک ہماری جنگ شدت کے ساتھ جاری رہیگی
۔


