حب (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر حب کے علاقے حب کوہ میں 15 جولائی کی رات تقریباً 11 بجے نامعلوم مسلح افراد نے ایک استحصالی منصوبے کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق حملے کے دوران منصوبے پر موجود متعدد مشینری، جن میں ایکسکیویٹر بھی شامل ہے، مکمل طور پر نذرِ آتش کر دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد حملہ آور موقع سے نکل گئے، جبکہ واقعے کے حوالے سے قابض حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ حملے میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں مقبوضہ بلوچستان میں اس نوعیت کے استحصالی منصوبوں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔















