شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سوراب اور مستونگ میں 10 مسلح افراد کو ھلاک 2 خود کش خواتین کو گرفتار کرنے کا دعوی قابض پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیاگیا ہے ۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ اور سوراب میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 10 مسلح افراد کو مار دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا دعویٰ ہے کہ فورسز نے مسلح تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاںسوراب میں 7 مسلح افراد مارے گئے، جبکہ مستونگ میں 3 افراد کو ماردیا ہے اور دو خواتین خودکش بمباروں سمیت ان کے ایک سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے اس طرح کے دعوے پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں، جہاں پہلے سے زیرِ حراست جبری گمشدگی کے شکار افراد کو قتل کرکے مسلح تنظیموں سے تعلق کا الزام لگایا جاتا رہا ہے، جبکہ جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والی خواتین کو خودکش بمبار ظاہر کرکے گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔


