خضدار (ھمگام نیوز) وڈھ کے علاقے ماروئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کوئٹہ میں امداد چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، جن میں ایک کی شناخت پیر بخش ولد الہی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ کے علاقہ ماروئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق۔تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ کے علاقے ماروئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگئے ۔ تاہم اصل واقع کی تفصیلات معلوم نہ ہوسکے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے امداد چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دونوں افراد کی لاشیں ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک کی شناخت 25 سالہ پیر بخش ولد الہی بخش کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ دوسرے مبینہ ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور دوسرے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سمیت دیگر قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


