سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی پانچ سینٹی گریڈ تک گرگیا۔۔وادی کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کے بعد سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہیں ہیں ، جس کے باعث سردی کی شدت بدستور برقرار ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کے کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ، قلات میں منفی تین دالبندین اور ڑوب میں منفی دو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، ڑوب اور مکران ڈویڑن میں موسم مزید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز