Homeخبریںواشک عرب شیوخ کے کیمپ پر مسلحہ افراد کا حملہ، سرکاری اسلحہ...

واشک عرب شیوخ کے کیمپ پر مسلحہ افراد کا حملہ، سرکاری اسلحہ و گاڑیاں لے گئے ، مستونگ میں حملہ ، ایک اہلکار ھلاک

واشک ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ واشک میں مسلح افراد نے شکار کیلے آئے ہوئے عرب شیوخ کے عارضی کیمپ پر حملہ کرکے سرکاری اسلحے سمیت 11 گاڑیاں قبض میم لیکر لے گئے۔

واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔واضح رہے کہ عرب ممالک سے متعدد شہری اور سرکاری اہلکار بلوچستان میں ہرسال شکار کھیلنے کیلے آتے ہیں، جہاں انہیں بلوچستان حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

دوسری جانب مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز معمول کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد ایک چوکی پر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک سپاہی جان کی بازی ہار گیا جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز