کوئٹہ( ہمگام نیوز ) تربت کے علاقے تمپ رودبن نامعلوم مسلح افراد کا فورسز کے قافلے پر حملہ ایک اہلکار ہلاک4 زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تربت کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے لیز تھے فورسز کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ علاقے میں معمول کے گشت پر تھے حملے سے چار اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے


