Homeخبریںگنداواہ میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی...

گنداواہ میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی ہوگئے، پولیس

گنداواہ / جھل مگسی (ھمگام نیوز) گنداواہ کے علاقے اللہ آباد کالونی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص جاوید جویو شدید زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق خاتون کی لاش سمیت زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز