تربت(ھمگام نیوز) کیچ کے علاقے کلاتک سے موصول اطلاع کے مطابق، مسلح افراد کی بڑی تعداد نے شاہراہ کی ناکہ بندی کی ہے اور گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ اسی دوران پاکستانی فورسز پر حملہ کیا گیا ہے، جس میں جانی نقصانات کی اطلاعات بھی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں اور فورسز کی پیش قدمی رک گئی ہے۔ تاہم سرکاری اور عسکری ذرائع نے صورتحال سے متعلق اب تک کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ آخری اطلاعات تک مسلح افراد شاہراہ پر موجود ہیں۔


