Homeخبریںخضدار اورناچ کے پہاڑی علاقوں میں تین روز سے فوج کشی جاری

خضدار اورناچ کے پہاڑی علاقوں میں تین روز سے فوج کشی جاری

خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار ک اورناچ کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ تین روز سے قابض پاکستانی فوج کی فوج کشی جاری ، فوج کشی دوران زمینی فوج کےعلاوہ گن شپ ہیلی کاپٹرزاور ڈرون طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں ،

مقامی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف پہاڑی مقامات پر ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ بھی کی جارہی ہے ۔

تاہم حکام کی جانب سے تاحال آپریشن سے متعلق کوئی باضابطہ موقف یا تفصیلات جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ مگر فوج کشی کے پہلے روز آئی ایس پی آر نے 8 مسلح افراد کو ھلاک کرنے کا دعوی کیاتھا مگر نعشیں ابتک سامنے نہیں لائے گئے اور ناہی کسی ہسپتال منتقل کئے جانے کی اطلاع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز