کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ایف سی اور خفیہ اداروں نے تربت اور ڈیرہ مراد جمالی میں دو بلوچ فرزند گرفتار کرکے لاپتہ کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ڈیرہ مرا د جمالی سے میں ایک بلوچ فرزند کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا جبکہ تربت شہر سے دوسری کارروائی میں ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ،جن کے نام معلوم نہ ہوسکے


