جازموریاں (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق جمعرات 15 اکتوبر 2026 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جازموریان کے نواحی گاؤں گاوچاران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دونوں جانبحق ہونے والے شہری گاؤں چاه ابراہیم کے رہائشی تھے، جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
تاحال دونوں شہریوں کی شناخت، فائرنگ کے محرکات اور حملہ آوروں کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
مزید معلومات موصول ہونے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا
ئے گا۔


