چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے دعویٰ کیا کہ مشکے ،نلی میں فورسز کے کیمپ پر دو راکٹ فائر کیے، ایک راکٹ کیمپ کے اندر گرا جبکہ دوسرا راکٹ مین گیٹ کے پاس گرا،اسکے ساتھ سرمچاروں نے دو اطراف سے فورسز کے کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے بھی نشانہ بنایا جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا۔ جبکہ تیرہ جنوری شام چار بچے جھاؤ کے علاقے زیلگ میں فورسز کی ایک گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کھڑی تھی ،خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک دو کو زخمی کیا ترجمان کا کہنا ہے کہ مقصد کے اصول تک کارروائیاں جاری رہیگی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز