Homeخبریںاورماڑہ، بارشوں اور طوفانی صورتحال کا امکان، ماہی گیروں کو گہرے سمندر...

اورماڑہ، بارشوں اور طوفانی صورتحال کا امکان، ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت

اورماڑہ (ہمگام نیوز) مون سون کی شدید بارشوں اور خراب سمندری حالات کی پیش گوئی کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ نے تمام ماہی گیروں کے لیے ہنگامی الرٹ اور ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ الہی داد بلوچ کی جانب سے جاری کردہ رسمی اعلامیے کے مطابق 31 جولائی سے 3 اگست 2026 کے دوران علاقے میں تیز ہواں اور مون سون کی شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث سمندر میں طغیانی اور حالات انتہائی کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

محکمہ فشریز نے اورماڑہ اور گرد و نواح کے تمام ماہی گیروں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخوں کے دوران ہرگز گہرے سمندر میں نہ جائیں اور تمام غیر ضروری سمندری سرگرمیاں فوری طور پر معطل کر دیں۔اعلامیے میں ماہی گیروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی لانچوں، کشتیوں، جالوں اور ماہی گیری کے دیگر تمام آلات و سامان کو فوری طور پر ساحل کے محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز الہی داد بلوچ نے ماہی گیر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وقت فوقتا جاری کی جانے والی ہدایات اور احکامات پر سختی سے عمل درآمد کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ طوفان، حادثے یا نقصان سے بچا جا

سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز