Homeخبریںپنجگور: چیدگی میں پاکستانی فورسز پر حملہ

پنجگور: چیدگی میں پاکستانی فورسز پر حملہ

پنجگور (ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے قابض پاکستانی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ فورسز کی ایک پکٹ اور ایک ویگو گاڑی پر کیا گیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں کافی دیر تک سنائی دیتی رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تاحال نہ تو حکام نے واقعے کی تصدیق یا تردید کی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز