Homeخبریںپنجگور: نوجوان جبری گمشدگی کا شکار

پنجگور: نوجوان جبری گمشدگی کا شکار

پنجگور (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے تسپ میں ایک نوجوان کے لاپتہ ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں قابض پاکستانی فورسز نے رات گئے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور نوجوان شہباز ولد حاجی خان محمد کو اپنے ساتھ لے گئے۔

اہلخانہ کے مطابق یہ واقعہ 2 اگست 2026 کی رات تقریباً 12 بجے پیش آیا، جب قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے تسپ میں واقع حاجی خان محمد کے گھر کو گھیرے میں لیا اور تلاشی کے بعد ان کے نوجوان بیٹے شہباز کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔

شہباز کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی اہلخانہ کو ان کی گرفتاری کی وجوہات یا موجودہ مقام سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اہلخانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نوجوان کو جبری گمشدگی کا سامنا ہے اور انہوں نے مطالبہ ہے کہ اگر شہباز کے خلاف کوئی الزام یا مقدمہ موجود ہے تو انہیں قانونی طریقہ کار کے مطابق عدالت میں پیش کیا

جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز