تربت(نمائندہ ہمگام نیوز) سی پیک شاہراہ پر کیساک کے علاقے میں زمباد گاڑی اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں محمد اشرف ولد محمد حیات سکنہ سانگھڑ، سندھ اور اجمیر خان ولد عبدالعزیز سکنہ جیکب آباد، سندھ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں عنیس ولد عبدالعزیز، صدام حسین ولد شاہ محمد (دونوں ساکنان سندھ)، عمران ولد یعقوب اور باقر ولد پھلین جان (دونوں ساکنان پنجگور) زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


