Homeخبریںسراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 23 سالہ بلوچ شہری جاں...

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 23 سالہ بلوچ شہری جاں بحق

سراوان (ہمگام نیوز): گزشتہ روز 2 اگست 2026 کی شام سراوان کے علاقے دزک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت 23 سالہ وحید درزادہ کے نام سے ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ دزک کی چہل میتری سڑک کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے وحید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے اور شدید زخمی ہونے کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ تاحال حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز