Homeخبریںدالبندین: تجارتی روٹ پر پل دھماکے سے تباہ، کانوائے پر ایک اور...

دالبندین: تجارتی روٹ پر پل دھماکے سے تباہ، کانوائے پر ایک اور حملہ

دالبندین (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں تجارتی روٹ پر مرکزی پل کو دھماکے سے تباہ کردیا جبکہ فورسز اور تجارتی گاڑیوں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

آج صبح سویرے نامعلوم افراد نے دالبندین، یکمچ میں جوجکی کے مقام پر کوئٹہ تفتان تجارتی روٹ پر ایک مرکزی پل کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے میں تباہ کردیا۔ مزید برآں اسی مقام پر تجارتی گاڑیوں کے قافلے و ان کی سیکورٹی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں جبکہ تجارتی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دالبندین میں پاکستانی فورسز اور تجارتی گاڑیوں کو پانچ حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ ان حملوں میں فورسز کی گاڑیوں سمیت تجارتی گاڑیوں تباہ ہوگئی ہے جبکہ حکام نے پولیس افسر سمیت تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حملوں کے دوران مسلح افراد دو ڈرائیوروں اور ایک بڑی گاڑی کو اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز