خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شہزاد سٹی خضدار میں عاصمہ کے والد، ماسٹر عنایت اللہ کو سرکاری کارندوں نے آج اسمہ جتک کی وائرل ویڈیو جس میں میں وہ حکومت سے بھائی اور والدین کی تحفظ مانگ رہی تھی تحفظ دینے بجائے قتل کردیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعووں کے مطابق انہیں مبینہ طور پر ظہور جمالزئی، جسے مقامی مسلح گروہ کا رکن قرار دیا جا رہا ہے، نے قتل کردیا ہے ۔
اس سے قبل آج عاصمہ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان کے والد اور بھائیوں کو قتل کیا جا سکتا ہے۔ دعووں کے مطابق عاصمہ کو فروری 2025 میں بھی مبینہ طور پر مقامی مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔
جبکہ حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔


