چاغی(ہمگام نیوز) ) دالبندین چہتر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کارگو بس سامان اور عملے سمیت اغوا کر کے لے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب دالبندین کے علاقے چہتر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے دالبندین آنے والی ایک کارگو بس کو سامان اور عملے سمیت اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارگو بس میں بڑی مقدار میں چاول اور آم لدے ہوئے تھے۔ مسلح افراد بس کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور کارگو بس، عملے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی مختلف پہلووں سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔


