Homeخبریںبلوچستان میں سرکاری دفتر پر اور سندھ میں بجلی کے ٹاورز پر...

بلوچستان میں سرکاری دفتر پر اور سندھ میں بجلی کے ٹاورز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

شال ( ہمگام نیوز) بی آر جی ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 اگست کو بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں قابض پاکستانی ریاست کے طرف سے بلوچستان کی زراعت کو تباہ کرنے والی ایک زراعتی دفتر کو بارودی مواد نصب کر کے نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق دھماکے سے دفتر کو شدید نقصان پہنچا۔

بی آر جی ترجمان کے مطابق گذشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے سندھ کے ضلع شکار پور میں قریب بجلی کے ٹاورز کو بم دھماکے سے اڑا دیا، اس دھماکے کے نتیجے میں دو ٹاورز کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے مزید کہا ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہ

یں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز