تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے تربت کے گاؤں حیرآباد میں قابض پاکستانی فورسز ایف سی کی روڈ سرچنگ ٹیم پر حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، جب ایف سی اہلکار سڑک کی سرچنگ اور سیکیورٹی چیکنگ میں مصروف تھے۔ اسی دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد نے پہلے دستی بم پھینکا اور بعد ازاں فائرنگ کردی۔
ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔


