Homeخبریںصحبت پور سے برآمدتینوں لاشوں کی شناخت لاپتہ افراد کے طور...

صحبت پور سے برآمدتینوں لاشوں کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی

صحبت پور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے صحبت پور سے 24 اگست کو برآمد ہونے والی تین نعشوں کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طورپر ہوگئی ، مقتولین کی شناخت دو بھائیوں لیویز اہلکار حافظ محمد وقاص، ان کے بھائی مٹھا خان ولد نواب خان اور

 دشت سپیزنڈ کے رہائشی نوجوان مقبول احمد ولد جان محمد کے نام سے ہوا ہے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق تینوں نوجوان مدرسے کے طالب علم حفظ القرآن تھے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے پنجگور سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جعلی مقابلوں میں مارے جانے والے 10 افراد کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طورپر ہوا تھا جنھیں فورسز نے مختلف اوقات میں پنجگور کے مختلف مقامات سے حراست کے بعد جبری لاپتہ کیاگیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز