Homeخبریںچاغی: ریسٹ ہاؤس نذر آتش، گیس پلانٹ پر مسلح چھاپہ

چاغی: ریسٹ ہاؤس نذر آتش، گیس پلانٹ پر مسلح چھاپہ

چاغی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں مسلح افراد نے ایک ریسٹ ہاؤس کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا جبکہ گیس پلانٹ پر مسلح افراد نے چھاپہ مار کر اسلحہ ضبط کرلیا۔

گذشتہ شب دالبندین سے تقریباً 51 کلومیٹر مشرق میں واقع چہتر بازار میں مسلح افراد نے ریسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارکر اس کو نذرآتش کردیا۔

پولیس کے مطابق نقاب پوش مسلح افراد نے ریسٹ ہاؤس میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، آتشزدگی کا واقعہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ریسٹ ہاؤس آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔

دریں اثناء چہتر گیس پلانٹ پر مسلح افراد نے چھاپہ مارکر پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے اس کا اسلحہ ضبط کرلیا تاہم گارڈ کو بعدازاں رہا کردیا

گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز