دکی ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ایک گاڑی کو مبینہ طور پر نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین بھائی ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دکی ایس پی مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب متاثرہ افراد اپنی گاڑی میں ندی سے گزر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں تین بھائی رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ پسران سلطان موقع پر ھلاک جبکہ عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد نامی ایک شخص زخمی ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد اپنی گاڑی میں زمینداری کے کام سے جا رہے تھے کہ راستے میں دھماکہ ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ہلاک افراد اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔


