تفتان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق دو ماہ سے تفتان بارڈر پر پھنسے ڈرائیوروں نے حکومت سے مطالبہ کا ہے کہ انہیں فوری طور پر جانے کی اجازت دی جائے ۔
کانوائے کے نام پر بڑی گاڑیوں کو دو ماہ سے تفتان بارڈر پر روکا ہوا ہے جس کے باعث انہیں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ اس صورتحال کی پیش نظر اکثر ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ آئندہ وہ کبھی تفتان نہیں آئیں گے ۔


