Homeخبریںنصیرآباد میں گیس کمپریسر پھٹنے سے 3 بچے اور ماں جاں بحق

نصیرآباد میں گیس کمپریسر پھٹنے سے 3 بچے اور ماں جاں بحق

نصیر آباد(ہمگام نیوز) ابڑو کالونی میں گیس کمپریسر پھٹنے سے ایک ہی گھر کے تین معصوم بچے اور ان کی والدہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

شاہد علی ابڑو کے گھر میں اچانک اے سی کا کمپریسر پھٹا، تو ایک قیامت برپا ہوگئی، شاہد علی کا 2 سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ شاہد علی، ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طور پر کراچی منتقل کیا گیا لیکن 3 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد شاہد علی کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی بھی جانبر نہ ہوسکے۔

شاہد علی کے بھائی کا کہنا تھا کہ شاہد علی پولیس میں کلاس فور کا ملازم ہے، بہت محنت سے گھر چلاتا تھا، ہمیں کیا معلوم تھا کہ گیس کمپریسر ہی ہمارے گھر کی خوشیاں اجاڑ دے گا جب کہ شاہد علی خود شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز