قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ قلات دشت گوران میں جیٹ جہازوں کی بمباری سے 12 مسلح افراد مارے گئے ہیں ، قابض فوج کی شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات پر فضائی کاروائی میں مسلح افراد کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں 12 مسلح افراد مارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرنے کے ساتھ اسلحہ اور آئی ای ڈیز بھی تلف کر دی گئیں، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب آزاد زرائع سے تاحال فضائی بمباری میں ھلاکتوں کے بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں کہ آئی ایس پی آر کا دعوی کتنا سچ ہے ۔


