Homeخبریںپنجگور بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان

پنجگور بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان

پنجگور( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور چتکان بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے باعث لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔ اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن چتکان پنجگور کی دو فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔

 

حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور مزید پھیلنے سے روک دیا۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، جبکہ واقعے میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانداروں کو لاکھوں کا نقصان پہنچا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز