قلات ( ہمگام نیوز ) قلات میں فوج کی جانب سے دو مقامات پر جیٹ طیاروں اور ایک مقام پر ڈرون طیارے سے بمباری کی گئی ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں سے مسلسل شیلنگ سمیت کواڈ کاپٹر سے بمباری کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے چپر میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی ۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔اس کے علاوہ توک و دشت گوران سے متصل علاقوں میں ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم مقام کا تعین تاحال نہیں ہوسکا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں دھماکے کیساتھ جیٹ طیاروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قلات کے علاقے منگچر میں ڈرون طیارے سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا.
واضح رہے گذشتہ روز رودینجو و گردنواح کے علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے کئی گھنٹوں تک شیلنگ کی گئی تھی، جبکہ کواڈ کاپٹر سے بمباری کی گئی۔تاہم نقصانات کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکے ہیں.


